عنوان: فحاشی کی جڑ لبرلزم
سلطان صلاح الدین ایوبی کا ایک مشہور قول ہے کہ " اگر کسی قوم کو بغیر جنگ کے شکست دینی ہو تو اس کے نوجوانوں میں فحاشی پھیلاؤ" ہمارے نوجوان آج فحاش ہوگۓ ہے وہ اپنے دین سے دور ہوتے جارہے ہے اس کے اصل وجہ یہی ہے کہ یورپ ہر طرح سے کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان میں لڑکے اور لڑکیاں فحاش بن جاۓ اور وہ یورپ کی طرح اپنی زندگی گزارے۔
پاکستان میں ابھی کچھ عرصہ پہلے ایک گروپ نکلا تھا جن کا نعرہ یہ تھا کہ "میرا جسم میری مرضی" اب اس نعرے کے ساتھ کئ خواتین نکلی تھی جو اسلام آباد کے روڈ پر ڈانس ک رہی تھی اور یہی نعرہ لگارہی تھی۔ جس میں لڑکیوں نے ہر طرح کے فحاش کپڑے پہنے تھے۔
اب ایک اسلامی ملک میں ایسا کرنا کیا پیغام دیتا ہے ؟ یہی پیغام کے ہاں ہم نے اسلام کو چھوڑ کر یورپ کے کافروں کے باتوں میں آگۓ۔ کیونکہ ہمارہ اسلام کہتا ہے کہ عورت گھر پر رہے گی اگر اسے باہر جان پڑ جاتا ہے تو وہ پردے میں جائیگی جب کہ پورپ والے کہتے ہے کہ نہیں سب کچھ اتار کر باہر جایا کرو۔
اللہ پاک قرآن مجید کے سورۃ الاحزاب میں فرماتے ہے کہ "اے نبیﷺ اپنی بیویوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اور مسلمان عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی اوپر اپنے چادرے لٹکا لیا کرے اس سے بہت جلد ان کی شناخت ہوجایا کریگی پھر نہ ستائ جائیگی اور اللہ بڑا مغفرت کرنے والا مہربان ہے "
آج پاکستان میں کچھ لبرلز اکٹھے ہو کر ہماری بہنوں کو فحاشی کے راستے پر لانا چاہتی ہے اور انہیں یہ کہ رہی ہے کہ آپ لباس جس طرح کا بھی پہن لو اس میں کوئ خرج نہیں اور کہتے ہے کہ پردہ نہ کرو پردہ لازمی نہیں ہے۔ جب کہ ہمارا اسلام کہتا ہے عورت کیلۓ پردہ لازمی ہے۔ قرآن پاک میں اللہ نے کہی جگہ پر عورت کو پردے کا حکم دیا ہے۔
سورۃ الاعراف میں اللہ پاک فرماتا ہے کہ "کہہ دو کہ میرے پروردگار نے تو بے حیائ کے کاموں کو حرام کرار دیا ہے چاہے وہ بےحیائ کھلی ہو یا پوشیدہ "
آج ہمارے ملک میں فحاشی تیزی سے پھیل رہی ہے اگر مرد ہے یا عورت دونوں عیاش ہوگۓ ہے ہر کوئ زنا کی طرف جارہا ہے ۔ ابھی تھوڑے عرصے میں ہماری بہت ساری بہنوں سے زنا کرکے لوگوں نے قتل کیا۔ اگر فحاشی پھیلے گی تو لوگ تو زنا کی طرف ہی جائینگے نہ۔۔۔۔۔
ہمارے ٹی وی پر ڈراموں میں فحاشی دیکھائ جاتی ہے ، اگر مارننگ شو دیکھ لے تو وہاں بھی فحاش کپڑے پہنے ہوتے ہے۔۔۔ ہمارے ملک کے پھر کچھ جرنلسٹ لبرلز ہے جو اپنے شو میں باقائدہ سے کہتے ہے کہ لڑکی کو آزادی دی جانی چاہئیے کیونکہ جسم لڑکی کا ہے تو مرضی بھی لڑکی کی ہے۔
لڑکیاں تو حجاب میں اچھی لگتی ہے سارا حسن تو لڑکیوں کا دوپٹے سے ہوتا ہے۔ ہمیں چاہئیے کہ ہم ایسے فحاش شو اور ڈراموں کا بائیکاٹ کرے اور اپنی زندگی کو اسلام کے مطابق گزارے۔
Muhammad Waseem
Twitter id: @Waseemk370
Comments
Post a Comment